Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آٹا چینی بحران انکوائری رپورٹ، وزیر خوراک پنجاب مستعفی

شائع 06 اپريل 2020 02:08pm

آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ  کے بعد وزیر خوراک پنجاب مستعفی  ہوگئے۔

 سمیع اللہ چوہدری نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد پیش کیا۔

سمیع اللہ چوہدری نے کہا الزامات ختم ہونے تک عہدے پر کام نہیں کرسکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ڈائریکٹر فوڈ ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا، سابق سیکریٹری خوراک نسیم صادق کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا۔